Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

صدر، وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کا سکھ برادری کیلئے پیغام

پاکستان اقلیتوں اور اُن کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، آصف علی زرداری
شائع 14 اپريل 2024 02:53pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

صدر مملک آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے سکھ برادری کو بیساکھی کے موقع پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیساکھی کا تہوار امن اور سلامتی کا پیغام دیتا ہے، فخر ہے پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا خوبصورت امتزاج ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ بیساکھی کا تہوار خوشیوں اور محبت کا پیغام بھی دیتا ہے، پاکستان کو اپنے ثقافتی ورثے میں تنوع پر فخر ہے، پاکستان سکھ برادری کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ پاکستان اقلیتوں اور اُن کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دیسی مہینہ بیساکھ بہار کے موسم کی علامت اور بیساکھی پیار ، محبت اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا ایک خوبصورت امتزاج ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے کہا کہ پاکستان کا آئین ملک میں بسنے والے تمام مذاہبِ کو اپنے مذہب اور رسم و رواج کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی دیتا ہے۔

PM Shehbaz Sharif

ayaz sadiq

President Asif Ali Zardari

sikh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div