Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا حکومت نے سابق وزرائے اعلیٰ کا پروٹوکول ختم کردیا

حکومت نے سابق وزرائےاعلیٰ سے سیکرٹریز کی خدمات واپس لے لیں
شائع 16 اپريل 2024 03:11pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا حکومت نے سابق وزرائے اعلیٰ کا پروٹوکول ختم کردیا، اس حوالے سے محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

خیبرپختونخواحکومت نے سابق وزرائےاعلیٰ سے سیکرٹریز کی خدمات واپس لے لیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے سابق وزراء کا پروٹوکول ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جب کہ 8 مارچ کو کابینہ اجلاس میں سابق وزرائے اعلی کا پروٹوکول ختم کرنے کی منظوری بھی لی گئی تھی۔

سابق وزیر اعلیٰ حیدر خان ہوتی کے سیکرٹری خادم حسین کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

پرویز خٹک کے سیکرٹری علی حسین قریشی کو محکمہ تعلیم رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

سابق وزیر اعلیٰ سردار مہتاب احمد خان کے سیکرٹری عبیداللہ سلیم کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعنیات کر دیا۔

سابق وزیر اعلیٰ پیر صابر شاہ کے سیکرٹری سید حارث شاہ کو محکمہ آبپاشی رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی، جب کہ سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کو نظر انداز کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا

Ali Amin Gandapur

Pervaiz Khattak

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div