Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

خیابانِ بخاری کے چوراہے پر ڈونٹ بنانے والا ڈاکٹر گرفتار

ڈرفٹنگ میں ڈاکٹر سمیت دو افراد ملوث پائے گئے، پولیس
شائع 18 اپريل 2024 03:47pm

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابان بخاری پر منچلوں نے جدید خطور پر بنائے گئے نئے روڈ اور چوراہے پر ڈرفٹنگ کرکے اور ڈونٹس بنا کر ساری خوبصورتی برباد کردی۔

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے ڈیفنس فیز 6 میں واقع بخاری کمرشل سے لےکر خیابان مسلم تک سڑک کی مرمت کی گئی جس میں عالمی معیار کے نئے سگنل، زیبرا کراسنگ اور سڑک کی مرمت وغیرہ شامل ہیں۔

کار ڈرفٹنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک گاڑی کو ڈرفٹنگ کرتے سڑک پر ڈونٹس بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے اس عمل پر مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق خیابان بخاری پر ڈرفٹنگ میں ڈاکٹر سمیت دو افراد ملوث پائے گئے ہیں، ڈرفٹنگ میں ملوث ڈاکٹر کو شامل تفتیش کر لیا ہے جبکہ دوسرے شخص کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان کنٹونمنٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بنائی جانے والی سڑک عوام کے ٹیکس کی رقم سے بنائی گئی، کسی بھی شہری کی جانب سے سرکاری املاک کو اس طرح سے نقصان پہنچانا مجرمانہ فعل ہے، کنٹونمنٹ بورڈ اس حوالے سے واضح ایس او پیز نافذ کرے گا۔

Khayaban e Bukhari

Car Drifting

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div