Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

اسرائیل نے اصفہان ایئربیس کو ہی کیوں نشانہ بنایا، تاریخ کا دلچسپ جواب

امریکی ساختہ ایف 14 طیارے امریکہ کے علاوہ صرف ایران کے پاس ہیں
اپ ڈیٹ 19 اپريل 2024 12:57pm
ایرانی ایف 14 طیارہ ہینگر میں کھڑا ہے۔
ایرانی ایف 14 طیارہ ہینگر میں کھڑا ہے۔

اسرائیل نے ایران پر حملے میں اصفہان ایئربیس کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے بعد ایئربیس کے میزائل دفاعی نظام نے حملہ ناکام بنانے کے لیے کئی میزائل فائر کیے۔

عینی شاہدین نے دھماکوں کی تصدیق کی جب کہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کم ازکم ایک میزائل ایران میں لگا ہے۔

اصفہان ایئربیس پر نقصانات کی تفصیل سامنے نہیں آئی۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کوئی میزائل ایران میں نہیں لگا۔

لیکن اسرائیل کی جانب سے اس ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کا سبب انتہائی اہم ہے۔

اصفہان ایئربیس پر ایران کے امریکی ساختہ ایف 14 ٹام کیٹ طیارے موجود ہیں۔

ان طیاروں کی ایک دلچسپ تاریخ ہے۔ پوری دنیا میں امریکہ کے علاوہ ایران واحد ملک ہے جس کے پاس ایف 14 طیارے ہیں۔ امریکہ نے کسی اور ملک کو یہ طیارے نہیں دیئے۔

لیکن آج کا ایران امریکہ کا دشمن ہے۔

یہ ایف 14 طیارے ایران میں 1979 کے اسلامی انقلاب سے پہلے ایران کو دیئے گئے تھے۔

شاہ کے دور میں ایران اور اسرائیل قریبی اتحادی تھے۔

امریکہ نے 80 طیارے ایران کو فراہم کیے تھے۔ تاہم طیارے فراہم کیے جانے کے کچھ ہی وقت بعد ایران میں شاہ کا تختہ الٹ دیا گیا اور اسلامی انقلاب آگیا۔

ایران کی نئی قیادت نے ایف 14 طیاروں کے پائلٹوں کو گراؤنڈ کردیا کیونکہ یہ تمام امریکی تربیت یافتہ تھے۔

لیکن پھر کچھ وقت بعد ایران اور عراق میں جنگ شروع ہوگئی۔ اس وقت ایرانی حکومت کو جنگی وسائل کی ضرورت پڑی اور ایف 14 کے پائلٹ دوبارہ اڑان بھرنے لگے۔

ایف 14 طیاروں نے جنگ کے دوران ایران کو خاصا نقصان پہنچایا۔

ایرانی پائلٹ جلیل زندی ایف 14 کی تاریخ کے کامیاب ترین پائلٹ قرار پائے۔ انہوں نے اس طیارے پر امریکیوں سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

امریکہ کی جانب سے پروزوں کی عدم فراہمی کے باوجود 1979 سے اب تک ایران انتہائی کامیابی سے ایف 14 طیاروں کو اڑا رہا ہے۔

ایرانی کئی عشروں سے امریکہ سے پرزے اسمگل کرکے لاتے رہے لیکن جب امریکہ کی جانب سے پابندیاں سخت کی گئیں تو خود انحصاری پر زور دیا گیا اور ایران نے ایف 14 کے لیے پرزہ سازی میں جزوی کامیابی حاصل کرلی۔

 فلم میں ٹام کروز کو دشمن ملک سے ایف 14 طیارہ چراتے ہوئے دکھایا گیا
فلم میں ٹام کروز کو دشمن ملک سے ایف 14 طیارہ چراتے ہوئے دکھایا گیا

ایران کو ایف 14 کے پرزے نہ ملیں اس لیے امریکہ نے اپنے ایف 14 طیارے جب ریٹائر کیے تو تمام طیاروں کو مکمل طور پر تلف کردیا گیا۔

ایف 14 طیارے ایران کے پاس رہ جانے کا زخم امریکہ کے لیے اتنا گہرا ہے کہ فلموں میں بھی اس کا ذکر ہوا۔

ٹام کروز کی فلم ”ٹاپ گن میورک“ میں جب دو امریکی پائلٹ اپنا طیارے تباہ ہونے کے بعد دشمن ملک میں گرتے ہیں تو وہاں سے وہ ہوائی اڈے سے ایف 14 چوری کرکے پرواز بھرتے ہیں۔

ایف 14 ٹام کیٹ وہ واحد جنگی طیارہ ہے جو اپنے پر پھیلانے اور سمیٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Top Gun

IRAN ISRAEL CONFLICT

Iran attack Israel

F 14

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div