Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ہسپانوی اسپتال نے انسانوں کے نفسیاتی علاج کیلئے کتے رکھ لیے

آئی سی یو کے مریضوں کا ہفتے میں دو بار 15 سے 20 منٹ کتوں کے ساتھ گزارنے کا تجربہ کامیاب رہا ہے
شائع 19 اپريل 2024 06:52pm

اسپین کے ایک اسپتال نے مریضوں کا حوصلہ بڑھانے اور اُن کے بہتر نفسیاتی علاج کے لیے کتوں سے مدد لینا شروع کردیا ہے۔ ایک خصوصی پروگرام کے تحت انتہائی نگہداشت کے شعبے (آئی سی یو) کے مریضوں کو ہفتے میں دو بار 15 سے 20 منٹ کے لیے تربیت یافتہ کتوں سے ملوایا جاتا ہے۔

34 سالہ جوئیل بیونو آئی سی یو میں اپنے بیڈ پر لیٹے لیٹے خصوصی مہمان کا استقبال کرتے ہوئے اپنے چہروں پر ڈھلک آنے والے خوشی کے آنسو پونچھے۔ یہ چار ٹانگوں والا مہمان تھا یعنی ایک کتے کو بیونو سے ملوانے کے لیے لایا گیا تھا۔

’تھیراپی ڈاگز‘ وِڈا اور لُو سے بیونو کو بہت پیار ملا۔ اُسے اپنے گزرے ہوئے زمانے یاد آگئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بیونو نے بتایا کہ کسی سے پیار ملنا بہت بڑی بات ہے۔ آپ چاہے جس حالت میں بھی ہوں، وہ تو آپ سے پیار ہی کرتے ہیں اور اِس کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

بارسلونا کے ڈیل مار اسپتال نے ایفینیٹی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر آئی سی یو میں داخل مریضوں کا مورال بلند کرنے کی خاطر تربیت یافتہ کتوں سے مدد لینے کا پروگرام شروع کیا ہے۔ یہ پروگرام بہت حد تک کامیاب رہا ہے۔ آئی سی یو کے مریض اِن تربیت یافتہ کتوں کے ساتھ (جنہیں تھیراپی ڈاگز کا نام دیا گیا ہے) وقت گزار کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ اِس سے نتیجے میں اُن میں زندہ رہنے کی بھرپور لگن پیدا ہوتی ہے۔

ڈیل مار اسپتال میں آئی سی یو کی ڈاکٹر لُوسیا پِکازو نے بتایا کہ اگرچہ تربیت یافتہ کتوں سے مدد لینے کا تصور نیا اور کچھ عجیب ہے مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ تجربہ خاصا کامیاب رہا ہے، مریض بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔

اس پروگرام کے نتائج کا اندازہ لگانے کے لیے تھیراپی ڈاگز سے ملاقات سے قبل اور بعد میں مریضوں سے نمونے لے کر جانچا گیا کہ اُن کے ذہنی تناؤ میں کس حد تک کمی واقع ہوئی۔

یہ تجربہ صرف مریضوں کے لیے نہیں بلکہ آئی سی یو اور اسپتال کے دیگر شعبوں کے عملے کے لیے بھی بہت اچھا رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کی لیڈر میریبیل وِڈا کا کہنا ہے کہ اسپتال کا عملہ بھی کتوں کو اپنے درمیان پاکر بہت خوش ہوتا ہے اور اُن سے اپنی محبت کے اظہار میں بُخل کا مظاہرہ نہیں کرتا۔

جوئیل بیونو کا کہنا ہے کہ بیشتر مریض محض اس خبر ہی سے خوش ہو جاتے ہیں کہ اُن سے ملنے کے لیے کتے آنے والے ہیں۔

Spain

DOGS IN ICU

MORALE BOOSTING EXPRERIMENT

BARCELONA DEL MAR HOSPITAL

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div