Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

اتر پردیش میں بی جے پی سے ٹکرانے والی اقرا حسن کون ہے؟

سماج وادی پارٹی نے اقراکو میدان میں اتارا ہے، دادا اور والدین لوک سبھا کے اور بھائی ریاستی اسمبلی کے رکن رہے ہیں
اپ ڈیٹ 19 اپريل 2024 09:27pm

لندن کے اسکول آف اوریئینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز سے پڑھ کر آنے والی اقرا حسن کو سماج وادی پارٹی نے مغربی اتر پردیش کے علاقے کیرانہ سے حکمراں بی جے پی کے موجودہ رکنِ پارلیمنٹ پردیپ چودھری کے مقابل میدان میں اتارا ہے۔ یہ ہاٹ سیٹ ہے۔

اقرا حسن کا تعلق خالص سیاسی گھرانے سے ہے۔ 2013 میں مظفر نگر کے مسلم کش فسادات اور ہندو خاندانوں کی نقلِ مکانی جیسے واقعات نے اس انتخابی دنگل کو نئی جہتیں فراہم کی ہیں۔

27 سالہ اقرا حسن منور حسن اور تبسم حسن کی بیٹی ہے۔ دو دونوں کیرانہ سے لوک سبھا کے رکن رہے ہیں۔ اقرا کے دادا اختر حسن بھی 1980 کی دہائی میں کیرانہ سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ اقرا کے بڑے بھائی ناہید حسن بھی اس علاقے سے تین بار ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں۔

جب بھائی اور والدہ تبسم جعفری کو اتر پردیش پولیس نے مختلف مقدمات میں نامزد کیا تب اقرا حسن نے سیاست میں قدم رکھا۔ ناہید حسن نے 2021 میں جیل سے یو پی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا۔ انہوں نے حکم سنگھ کی بیٹی کو ہرایا تھا۔ تب اقرار منظرِعام پر آئی تھیں۔

کیرانہ کا علاقہ حسن اور سنگھ فیملیز کے درمیان سیاسی و انتخابی لڑائی کا اکھاڑا رہا ہے۔ اس بار حکم سنگھ کی فیملی سے کوئی بھی فرد انتخابی اکھاڑے میں نہیں اترا۔

Uttar Pradesh

BJP

IQRA HASAN

KAIRANA AREA LOK SABHA SEAT

POLITICAL FAMILY

EDUCATED IN LONDON

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div