Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

1000 سال پرانے چائے کے درخت کے لیے گاؤں والوں کا انوکھا قدم

چینی صوبے میں موجود اس درخت کو بادشاہ کا درجہ دیا جاتا ہے
شائع 21 اپريل 2024 05:29pm
تصاویر بذریعہ: چینی میڈیا/ دائیں طرف بادشاہ قرار دیے گئے درخت کا ڈرون شاٹ، بائیں طرف درخت سے پتیاں چننے کا کام جاری ہے
تصاویر بذریعہ: چینی میڈیا/ دائیں طرف بادشاہ قرار دیے گئے درخت کا ڈرون شاٹ، بائیں طرف درخت سے پتیاں چننے کا کام جاری ہے

درختوں سے محبت کرنے والے لوگ بھی اس دنیا کا حصہ ہیں، تاہم چین سے تعلق رکھنے والے گاؤں کے افراد نے دنیا بھر کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق صوبے یونان میں ایک ایسا ہی قدیم درخت موجود ہے، جس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے متعدد افراد جمع ہوئے۔

یونان صوبے میں یہ درخت دراصل 1000 سال پرانا درخت ہے، جو کہ چائے کا درخت ہے۔ اس درخت کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ 1000 سال سے اپنے قد اور فوائد کی بدولت سب کو خوب متاثر کر رہا ہے۔

پھل دینے کے ساتھ ساتھ یہ درخت گھنا بھی ہے جس کے باعث سایہ دینے میں بھی پیش پیش ہے۔

تاہم 35 دیہاتی، اس درخت سے چائے پتیاں ہاتھ سے چنتے ہیں، جسے اب قدمی چائے کا بادشاہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

جنوبی چین کے علاقے لانچانگ لاہو میں موجود اس درخت سے پتیاں کچھ اس انداز سے چنی جاتی ہیں کہ کسی بھی طرح درخت کو نقصان نہ پہنچیں۔

مقامی گاؤں والوں کے لیے یہ محض ایک درخت نہیں ہے بلکہ ہر سال پتیاں چننیں کے لیے ایک تقریب منعقد کی جاتی ہے، جس میں درخت کو خراج تحسین بھی پیش کیا جاتا ہے۔

اس درخت کے اوپری حصے پر چڑھنے کے لیے لوہے کے ڈنڈے لگائے گئے ہیں، تاکہ درخت کو نقصان پہنچائے بغیر دیہاتی اس درخت کے اوپری حصے سے پتیاں چن سکیں۔

محض دو گھنٹے میں 70 کلو گرام تک پتیاں چن لی جاتی ہیں، 11 میٹر تک کی اونچائی والے اس درخت کو چینی مقامی علاقے میں خاص مقام حاصل ہے۔

china

village

Tea

tree

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div