Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

اب پاکستان میں سب کو ٹیکس دینا ہے، کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، وزیرخزانہ

جولائی تک قومی ائیرلائن کی نجکاری کا عمل مکمل ہوجائے گا، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا دبئی میں تقریب سے خطاب
شائع 22 اپريل 2024 11:37pm

اب پاکستان میں سب کو ٹیکس دینا ہے کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، وزیرخزانہ نے واضح کر دیا ۔ اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا، ہم بین الاقوامی ادائیگیاں کامیابی سے کر رہے ہیں۔ اسلام آباد ائیرپورٹ کی نجکاری کے لیے ترکیہ اور یورپ سے بات جاری ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پرعالمی اداروں کا اعتماد بحال ہوچکا ہے، اماراتی بینکس سے قلیل مدت کے لیے ٹریڈ فنائنس ملنےکی امید ہے۔

آئی ایم ایف نے ریٹیلرز، کسانوں، پراپرٹی ڈیلرز سے بھاری ٹیکس وصولی کا مطالبہ کردیا

نان فائلرز کے بینک سے رقم نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس عائد

ٹیکس کیلکولیٹر: ٹیکس کی نئی شرح نے زیادہ کمائی والوں کا رعب مٹی میں ملا دی

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فی الحال بین الاقوامی فنڈنگ کی کمی نہیں، کرنٹ اکاؤئنٹ خسارےکو کم کرنےکی کوشش میں ہیں،کرنٹ اکاوئنٹ خسارہ کم کرنے میں کامیابی ملی ہے، ”ڈیجیٹل پاکستان“ کے لیے ورلڈ بینک 10سال تک سپورٹ کرنے کو تیار ہے۔

دبئی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ معاشی اقدامات کا تعلق کسی حکومت سے نہیں، ملک سے ہے، جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر تک رہیں گے، جولائی تک پی آئی اے پرائیوٹائز ہوجائےگی، اسلام آباد ائیرپورٹ کی نجکاری کے لیے ترکیہ اور یورپ سے بات جاری ہے، لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کو بھی پرائیوٹائز کیا جائےگا۔

Finance minister

dubai

tax

Pakistan International Airlines

pakistanis

Airline

Muhammad Aurangzeb

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div