Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا حکومت کا سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا جائزہ دوبارہ لینے کا فیصلہ

حکومت اور عوام کے درمیان رابطے فعال رکھنےکیلئے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھرتی کیا گیا: بیرسٹر سیف
شائع 23 اپريل 2024 04:58pm

خیبرپختونخوا حکومت نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ گذشتہ پی ٹی آئی حکومت میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بقایات کی ادائیگی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں، سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بقایاجات اور سرٹیفکیٹ بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو دیگرشعبوں میں ایڈجسٹ کریں گے، حکومت اور عوام کے درمیان رابطے فعال رکھنے کے لیے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھرتی کیا گیا تاہم نگراں حکومت نے غیرقانونی طریقے سےمنصوبے کو ختم کیا تھا۔

پی ٹی آئی دور کے سوشل میڈیا انفلوئنسرزکیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے کو پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کیا گیا اور تاثردیا گیا کہ پی ٹی آئی نے پارٹی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھرتی کرویا جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کی تشہیر کے لیے 1100 سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کیے تھے۔

نیب نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کردیا

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نگراں حکومت نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر مخصوص سیاسی جماعت کی تشہیر کا الزام عائد کیا تھا اور تمام سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو فارغ کیا تھا۔

خیبرپختون خوا کے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کی ہدایت

مشیر اطلاعات کے مطابق گزشتہ پی ٹی آئی حکومت میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بقایاجات کی ادائیگی کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔

خیبر پختونخوا

peshawar

social media

barrister saif

KPK Government

Social Media Influencers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div