Aaj News

پیر, نومبر 11, 2024  
08 Jumada Al-Awwal 1446  

طاقت اسٹبلشمنٹ کے پاس ہے، جس کے پاس طاقت ہے ہم اس سے بات کریں گے، حسن رؤف

کیا عمران خان کو اسٹبلشمنٹ سے کوئی پیغام آیا ہے؟
شائع 23 اپريل 2024 09:13pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کا کہنا ہے کہ میڈیا میں زیر گردش تھا کہ ہماری اسٹبلشمنٹ سے بات چیت ہو رہی ہے، بہت سے لوگ اس بارے میں بات کر رہے تھے، لیکن ’مذاکرات کیلئے تیار ہونا ایک بات ہے اور مذاکرات ہوئے ہیں دوسری بات ہے‘۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن رؤف نے کہا کہ خان صاحب نے بہت پہلے کہا تھا کہ میں اسٹبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہوں، کیونکہ طاقت کا منبع اسٹبلشمنٹ ہے، طاقت ان کے پاس ہے وہ اس کا استعمال کرتے ہیں، وزیراعظم اور باقی سارے لوگ ان کے مہرے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر آپ نے ملک کے مسائل حل کرنے ہیں، آگے بڑھنا ہے تو پھر طاقت سے ہی آپ نے بات کرنی ہے، جس کے پاس طاقت ہے اس سے بات کرنی ہے‘۔

رؤف حسن نے کہا کہ ’وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اُن (اسٹبلشمنٹ) پر پریشر بڑھتا جارہا ہے‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں یہ ڈیڈلاک برقرار رہے گا یا کوئی پیشرفت ہوگی۔

کیا اسٹبلشمنٹ کی جانب سے کوئی پیغام آیا؟ انہوں نے اس سوال کا جواب یہ کہہ کر ٹال دیا کہ ’دیکھیں گے وقت کے ساتھ‘۔

عمران خان ڈیل کیلئے تیار نہیں، تمام کیسز کا سامنا کریں گے، علیمہ خان

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: وکلاء کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند

بشری بی بی مکمل صحت یاب قرار، مکمل طبی معائنہ کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’خان صاحب نے اگر جیل سے باہر آنا ہوتا تو وہ چند کے بعد باہر آسکتے تھے، خان صاحب میں اور شریفوں اور زردرایوں میں فرق ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب باہر آئیں گے اور انصاف کی بنیاد پر آئیں گے۔ عدالتیں تو انصاف نہیں کر رہیں، لیکن دباؤ بڑھے گا، دباؤ کیلئے ہم تحریک چلا رہے ہیں۔

imran khan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Talks with Establishment