Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

پشین میں سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک

آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد
شائع 23 اپريل 2024 10:06pm

بلوچستان کے ضلع پشین میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں 2 آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 دہشت گردوں مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے۔

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 7 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

rawalpindi

ISPR

بلوچستان

security forces

intelligence based operation

pishin

security forces operation

Terrorists killed

Intelligence Based Operation (IBO)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div