Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

گھوٹکی میں اغواء ہونے والے دونوں اہلکاروں کو پولیس نے بازیاب کروالیا

مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کر کے ایک اہلکار کو شہید اور 2 کو اغواء کر لیا تھا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے تھے
شائع 25 اپريل 2024 12:07am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

گھوٹکی میں اغواء ہونے والے دونوں اہلکاروں کو پولیس نے بازیاب کروالیا۔

ڈاکووں کے خلاف پولیس کے اسگرینڈ آپریشن میں نہ تو کوئی ڈاکو زخمی ہوا اور نہ ہی گرفتار نہ ہی ڈاکووں کا اسلحہ پکڑا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے اپنے مغوی اہلکاروں کو آپریشن کے ذریعے نہیں بلکہ سے بات چیت کے ذریعے واپس لیا ہے۔ لیکن پولیس کا دعویٰ ہے کہ بازیابی آپریشن کے بعد ہوئی ہے۔

پولیس کا یہ ایکشن ڈاکو آندل سندرانی کے قریب پولیس چوکی نمبر پانچ پر حملہ کے بعد ہوا۔ جس میں ڈاکووں نے ایک پولیس جوان کو شہید کیا اور دو کو وہ اٹھا کر لے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق پولیس چوکی پر حملے کے بعد اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا حملہ قادر پور کے قریب پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو کی ہلاکت کا بدلہ تھا۔

رواں ماہ اغوا کیے گئے افراد کی تعداد 9 ہوگئی

جیکب آباد میں ڈاکوؤں نے ایک  روز میں تین افراد کو اغواء کرلیا۔ رواں ماہ اغوا ہونے والوں کی تعداد 9 ہو گئی۔

جن تین افراد کو اغوا کیا گیا ان میں عامر سرکی، خادم حسین سرکی اور بابو پھوڑ شامل ہیں۔

مغویوں کی بازیابی کے لئے پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ کردی گئی۔

دوسری جانب مغویوں کے رشتے داروں نے سندھ بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والی قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کیا۔

دھرنے کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم تاوان کی رقم کہاں سے لائیں، پولیس مغویوں کو بازیاب کروائے۔

پولیس کی جانب سے ایک مغوی کو بازیاب کرانے کی دعویٰ کیا گیا ہے۔

Sindh Police

kacha operation

Kacha Robbers

Kacha Dacoits

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div