مدیحہ رضوی کی شادی کی تفصیلات اور تصاویر سامنے آگئیں

اداکارہ کی یہ دوسری شادی ہے
شائع 25 اپريل 2024 12:48pm

مشہور پاکستانی ایکٹریس مدیحہ رضوی نے آج ایک خوبصورت شادی کی ویڈیو کے ساتھ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ 20 اپریل کو شادی کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ مدیحہ رضوی کی شادی میں ان کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ ان کی بیٹیاں بھی اس تقریب کا حصہ تھیں۔ اداکارہ نے دل کو چھو لینے والی خاندانی تصاویر بھی شیئر کیں۔

مدیحہ رضوی سابق فلمی ادا کارہ، دیبا بیگم کی صاحبزادی ہیں۔ یہ ان کی دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل انکی پہلی شادی حسن نعمان سے ہوئی تھی اور نومبر 2022 میں مدیحہ نے اپنی طلاق کا اعلان کردیا تھا۔

ادا کارہ کی پہلے شوہر سے دو بیٹیاں ہیں۔

مداحوں اور ساتھیوں نے مدیحہ رضوی کے لیے اپنی نیک خواہشات اور تمنائیں پہنچائی ہیں۔

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz