Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

لڑکی ہے یا کوئی سزا، اداکار عاصم محمود کا اظہارِ افسوس

شادی کے موقع پر کیے جانے والے غیر ضروری اخراجات سے متعلق پوسٹ وائرل ہوگئی
اپ ڈیٹ 25 اپريل 2024 04:09pm

ادا کار عاصم محمود شادی میں جہیز اور دیگر غیرضروری اخراجات کے خلاف اٹھ کھڑے ہو ئے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے ادا کار نےسماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام پر اپنی پوسٹوں میں معاشرے میں پھیلی غلط رسومات کی مذمت اور ان کے خاتمے کے لیے واضح کیا کہ ہمارے معاشرے میں ایک بیٹی کی شادی پر کتنی لاگت آجاتی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ لڑکی والوں کی جانب سے کم از کم تیس لاکھ کا جہیز، پانچ لاکھ کا کھانا، دولہے کو قیمتی تحائف، یہی نہیں ولیمے کے دن کا ناشتہ اور بیٹی کے سسرالیوں تک کو کپڑے بھیجے جاتے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ یہی نہیں براتیوں کی واپسی پر انہیں کھانا بھی پیک کر کے دیا جاتا ہے۔

اداکار نے آخر میں کمنٹ دیا، ”لڑکی ہے یا کوئی سزا ہے۔“

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div