Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

آسٹریلیا نے چاقو حملے سے جاں بحق پاکستانی گارڈ کو قومی ہیرو قرار دے دیا

فراز طاہر کی فیملی سڈنی پہنچ گئی، آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز کل فراز طاہر کی آخری رسوم میں شریک ہوں گے
شائع 25 اپريل 2024 03:48pm

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے شاپنگ مال میں 13 اپریل کو چاقو بردار حملہ آور کے ہاتھوں قتل ہونے والے پاکستانی سیکیورٹی گارڈ فراز طاہر کی آخری رسوم کل (جمعہ کو) ادا کی جائیں گی۔ اس موقع پر آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز بھی موجود ہوں گے۔ واضح رہے کہ فراز طاہر کو قومی ہیرو کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

فراز طاہر نے سڈنی کے بونڈی جنکشن شاپنگ مال میں جب ایک شخص کو خواتین پر حملہ کرتے دیکھا تو فوراً انہیں بچانے کے لیے لپکا۔ تب تک وہ شقی القلب حملہ آور پانچ خواتین کو ہلاکت خیز حد تک زخمی کرچکا تھا۔ اس کے حملوں میں مزید 12 افراد بھی زخمی ہوئے۔

تیزی سے کیے جانے والے حملوں کے دوران جوئیل کاچی نے فراز طاہر پر بھی کئی وار کیے جن کی تاب نہ لاتے ہوئے اُس نے دم توڑ دیا تاہم اُس کی مداخلت سے چند خواتین کی جان بچ گئی۔

فراز طاہر کی فیملی پاکستان سے سڈنی پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے میموریل سروس سے ایک دن قبل فراز طاہر کی میت کا دیدار کیا اور اس کے لیے دعائیہ تقریب بھی منعقد کی۔

فراز کے بڑے بھائی مظفر طاہر نے کہا کہ ہم آسٹریلوی قوم کے بھی شکر گزار ہیں کہ اس نے ایک اجنبی کو قومی ہیرو کا درجہ دیا ہے۔ 25 اپریل کو فراز طاہر کی سالگرہ تھی۔

فراز طاہر کا ساتھی گارڈ محمد طٰحہ اسپتال میں زیرِ علاج ہے اور اب وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔ آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ محمد طحہ کو آسٹریلیا کی شہریت دینے پر غور کیا جارہا ہے اور اس بات کا واضح امکان ہے کہ اُسے شہریت دے دی جائے گی۔ محمد طٰحہ نے بھی حملہ آور کو دبوچنے کی کوشش کی تھی۔ اس کوشش میں وہ بھی بُری طرح زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :

سڈنی میں مارے جانے والے گارڈ فراز نے کہا تھا اچھی جگہ آگیا ہوں

سڈنی شاپنگ مال حملے میں زخمی گارڈ کو آسٹریلوی شہریت دینے پر غور

shopping mall

FARAZ TAHIR

MEMORIAL SERVICE

SYDNEY BONDI JUNCTION

STABBING INCIDENT

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div