Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

مولانا عبد الواسع اور فیصل واوڈا نے سینیٹر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کرسی پر بیٹھ کر فائدہ اٹھانے والوں میں سے نہیں تھا، ہمارا قصور یہ تھا کہ ہم بولنے والے تھے، فیصل واوڈا
شائع 25 اپريل 2024 06:12pm

مولانا عبد الواسع اور فیصل واوڈا نے سینیٹر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے دونوں ممبران سے حلف لیا۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس ہوا، نومنتخب سینیٹر فیصل واوڈا اور سینیٹر مولانا واسع نے حلف اٹھا لیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیا جبکہ فیصل واوڈا اور مولانا عبد الواسع نے رول آف ممبر پر دستخط کردیے۔

مجھے اس وقت نکالا گیا جب پارٹی عروج پر تھی، فیصل واوڈ

سینیٹ میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی دستاویز پیش کردی گئیں، سینیٹر اسحاق ڈار نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی دستاویز پیش کیں۔

سینیٹ اجلاس میں منی بل کی دستاویز بھی پیش کردی گئیں۔

عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی، شیر افضل مروت

مجھے درست بات کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا، فیصل واوڈا

سینیٹر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اپنی نشست پی ٹی آئی کو واپس کردی تھی، مجھے درست بات کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا، کرسی پر بیٹھ کر فائدہ اٹھانے والوں میں سے نہیں تھا، ہمارا قصور یہ تھا کہ ہم بولنے والے تھے۔

تاحیات نااہلی کیس: ’فیصل واوڈا کا ایک اور جھوٹ سامنے آگیا‘

ہم نے آئین کی دھجیاں اڑتی دیکھی ہیں، بھٹو کو پھانسی دینے والے کو سزا کیوں نہیں دی گئی، نسلہ ٹاور میں لوگوں کو بے گھر کردیا گیا، ایک فیصلے کی وجہ سے ریکوڈک میں اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔

اسلام آباد

chairman senate

Yousuf Raza Gilani

Faisal Wada

faisal vawda

Senators

Senate of Pakistan

Maulana Abdul Wasay

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div