Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ

آنے والے ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو انصاف نہ ملا تو اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے، سنی اتحاد کونسل
اپ ڈیٹ 29 اپريل 2024 02:43pm

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے بیان میں سربراہ سنی اتحاد کونسل نے لکھا کہ استعفا دینے اور سڑکوں پر آنے پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آنے والے ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو انصاف نہ ملا تو اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے۔

کسی ادارے سے بات کرنے کا اختیار پارٹی کے کسی نمائندے کو نہیں، بیرسٹر گوہر

حامد رضا نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔

imran khan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sunni Ittehad Council

Resignations From Assembly