پشاور کے کالج میں طالبات کے غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد

طالبات کو کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے، کالج اعلامیہ
شائع 01 مئ 2024 11:02am
علامتی تصویر / اے ایف پی
علامتی تصویر / اے ایف پی

پشاور: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمر گرہ نے تعلیمی ادارے کے اندر اور باہر طالبات کے غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی۔

اس حوالے سے کالج نے اعلامیہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ طالبات سیاسی سرگرمیوں اور سالگرہ کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔

کالج کے اعلامیہ کے مطابق طالبات کو کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔

اعلامیہ میں والدین سے بھی کالج انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہنے کی درخواست ہے۔

peshawar

تعلیم

students