Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

اسحاق ڈار کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج کرنے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر
شائع 02 مئ 2024 09:04pm

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

اسحاق ڈار کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج کرنے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل درخواست پر سماعت کرے گا۔

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم تعینات

درخواست طارق منصور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں وزیر خارجہ کو ڈپٹی وزیر اعظم بنانے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں وفاقی کابینہ، پرائم منسٹر سیکریٹریٹ، پرنسپل سیکریٹری ایوان صدر اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اسحاق ڈار کے نائب وزیراعظم بننے پر تحریک انصاف نے کیا کہا؟

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین و قانون سمیت رولز میں ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، اسحاق ڈار کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Ishaq Dar

karachi

Sindh High Court

PM Shehbaz Sharif

Vice Prime Minister