Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

گندم بحران، پی ٹی آئی نے سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

ای سی سی میں جنہوں نے فیصلہ کیا سب سے پہلے ان کو پکڑیں، احمد خان بھچر
اپ ڈیٹ 04 مئ 2024 08:57pm

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر نے مطالبہ کیا ہے کہ گندم درآمد معاملے پر سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

آج نیوز کے پروگرام ”آج ایکسکلیوسیو“ میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ موجودہ حکومت نگراں حکومت کا ہی تسلسل ہے، گندم ایک منظم طریقے سے درآمد کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی گرفتار کریں۔

انہوں نے کہا کہ گندم درآمد پر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) میں جنہوں نے فیصلہ کیا سب سے پہلے ان کو پکڑیں، انہوں نے وفاقی سیکریٹری کو معطل کردیا، وہ بیچارہ کی اہلیت رکھتا ہے، ’پکڑیں کاکڑ کو‘۔

9 مئی سب سے بڑی بغاوت تھی، مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، خواجہ آصف

احمد خان بھچر نے کہا کہ 40 لاکھ ہمارے پاس سر پلس تھا، انہوں نے 32 لاکھ ٹک مزید گندم منگوا لی اور اس پر کیپ نہیں کیا، 31 مارچ کو موجودہ جہاز پورٹ پر لنگر انداز ہوا ہے اور انہوں نے آج دن تک پروکیورمنٹ پالیسی نہیں دی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فی ایکڑ چھ بوری دی ہے جو کہ کسان کے ساتھ ایک مزاق ہے، کیا 15 من کسان کی پیداوار ہے؟

صدر مملکت نے 3 صوبوں کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ حکومت ٹک ٹاک پر چل رہی ہے، ’یہ محترمہ کاسمیٹک گورنمنٹ ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ کسان کا ایشو انہیں لے ڈوبے گا‘۔

کیا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا آپشن زیر غور ہے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کا فیصلہ ہماری قیادت نے کرنا ہے، ہمارے لئے استعفے دے کر اسمبلیوں سے باہر آنا کوئی بڑی بات نہیں ہے، ’خان صاحب کی رہائی کیلئے یہ قربانی دینی پڑتی تو میرا نہیں خیال کہ پاکستان تحریک انصاف کا کوئی ممبر اس میں پیچھے رہے گا‘۔

anwar ul haq kakar

Purchase of wheat

Malik Ahmed Khan Bhachar