Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

ممکنہ طور پر اجلاس 10 مئی کو بلایا جائے گا، ذرائع
اپ ڈیٹ 07 مئ 2024 09:42am
خیبر پختونخوا اسمبلی، فوٹو۔۔۔۔فائل
خیبر پختونخوا اسمبلی، فوٹو۔۔۔۔فائل

سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ فیصلے کے بعد اجلاس طلبی کا فیصلہ کیا گیا جو ممکنہ طور پر 10 مئی کو بلایا جائے گا۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد ممبران سے حلف لینے کے پابند نہیں ہیں، سپریم کورٹ فیصلے کے بعد ممبران سے حلف لینے کا حکم غیر مؤثر ہوچکا ہے۔

پشاورہائیکورٹ نے مخصوص نشستیں کی دیگر جماعتوں میں تقسیم کا فیصلہ درست قرار دیا تھا۔پیر کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔

KPK Assembly

Supreme Court of Pakistan

reserved seats