Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

پنجاب پولیس کے 5 سب انسپکٹرز سی ایس ایس میں کامیاب

خصوصی تقریب میں انسپکٹرز کی اہلِ خانہ کے ساتھ شرکت، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شیلڈز دیں
شائع 10 مئ 2024 12:18pm

پنجاب پولیس کے پانچ سب انسپکٹرز نے سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرلی۔ حوصلہ افزائی کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی ایس ایس میں کوالیفائی کرنے والے سب انسپکٹرز سے ملاقات کی۔

خصوصی تقریب میں کامیاب سب انسپکٹرز محمد بلال چانڈیہ، اویس ارشد، محمد سلال، احمد حفیظ اور ام البنین اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پانچوں سب انسپکٹرز کا انتخاب اِن لینڈ سروسز (انکم ٹیکس) گروپ میں ہوا۔ آئی جی پنجاب نے خطاب میں کہا کہ سب انسپکٹرز کی سی ایس ایس میں کامیابی سے پنجاب کی پولیس فورس کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے خطاب میں مزید کہا کہ سب انسپکٹرز کی کامیابی دوسرے نوجوان اہلکاروں اور افسران کے حوصلے بلند کرنے کا ذریعہ بنے گی اور وہ بھی کریئر میں مزید بلندی کے لیے کوشاں رہنے کی تحریک پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :

پنجاب پولیس کے 40 انسپکٹرز ترقی پاکر ڈی ایس پی بن گئے

CSS

PUNJAB SUB INSPECTORS

INLAND SERVICES

SHIELDS

HONOURS