Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

پنجاب پولیس کے 40 انسپکٹرز ترقی پاکر ڈی ایس پی بن گئے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 40 انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی
شائع 08 دسمبر 2023 11:39pm

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب بھر کے 40 انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ڈاکٹر انعام وحید، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو ذیشان اصغر سمیت سینئر افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔

انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے لئے پولیس کی محکمانہ ترقیوں کی کمیٹی کے اجلاس میں 400 سےزائد انسپکٹرز کے نام زیر غور آئے تھے، میرٹ پر پورا اترنے والے 40 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پرترقی دے دی گئی۔

آئی جی پنجاب نے پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر سروس ڈیلیوری اور لوگوں کی خدمت کریں، اللہ تعالٰی آپ کا حامی و ناصر ہو۔

lahore

Punjab police

IG Punjab

usman anwar

inspectors

deputy superintendent of police (DSP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div