Aaj News

پیر, جون 17, 2024  
10 Dhul-Hijjah 1445  

اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

اوگرا کی جانب سے آر ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
شائع 24 مئ 2024 11:18pm

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے آر ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.06 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اپریل کے لیے سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 11.98 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جبکہ اپریل کے لیے سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 11.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

OGRA

اسلام آباد

LNG

oil and gas regulatory authority

lng price