Aaj News

بدھ, ستمبر 11, 2024  
06 Rabi ul Awal 1446  

کیا آپ جانتے ہیں کبریٰ خان کا اصل نام کیا ہے؟

کبریٰ کا اصل نام کبریٰ نہیں تو کیا ہے؟
اپ ڈیٹ 02 جون 2024 06:25pm

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کبریٰ خان ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں جو روایتی، ماڈرن، قبائلی، شہری اور ہر قسم کا کردار بخوبی نبھاتی آئی ہیں۔

پاکستانی ڈراموں کا شوقین شاید ہی کوئی ایسا شخص ہوگا جو کبریٰ خان کا نام نہ جانتا ہو۔

جنازے میں لی گئی تصویر کی حقیقت کیا ؟ یاسر نواز نے تفصیلات بتا دی

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان کا اصل نام کبریٰ خان نہیں بلکہ کچھ اور ہے؟

اگر نہیں تو چلئے آپ کو بتاتے ہیں۔

کبریٰ خان 14 جون 1993ء کو ملتان میں پیدا ہوئیں اور لندن میں پلی بڑھیں۔

انہوں نے شوبزکی دنیا میں قدم رکھا تو شروعات ماڈلنگ سے کی، لیکن پھر مختلف گلوکاروں کی میوزک ویڈیوز میں ماڈلنگ کے ذریعے انہیں اداکاری کا موقع ملا۔

شبھمن گل کو بھارتی اداکارہ نے آئینہ دکھا دیا؟

انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 2014ء میں فلم سے کیا اور اس کے بعد ٹی وی ڈراموں میں نظر آنا شروع ہوئیں۔

کبریٰ نے بےشمار فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کی نامور فلموں میں سُپر اسٹار، نامعلوم افراد، پرواز ہے جنوں، لندن نہیں جاؤنگا، ویلکم ٹو کراچی و دیگر شامل ہیں۔

ملائکہ نے ارباز کے بعد ارجن کپور کو بھی دھوکہ دے دیا؟

اور اب آتے ہیں اصل بات پر کہ کبریٰ کا اصل نام کبریٰ نہیں تو کیا ہے؟

تو جناب، کبریٰ خان کا اصل نام رابعہ ہے اور پورا نام رابعہ خان ہے۔

kubra khan

real name