ندا یاسر حج کی سعادت حاصل کرنے پہنچ گئیں

اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر حجاب اور عبایہ میں ملبوس تصاویر پوسٹ کیں
اپ ڈیٹ 08 جون 2024 03:57pm

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر حج کی سعادت حاصل کررہی ہیں۔

پاکستان سمیت دُنیا بھر کے مسلمان حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں، اللہ تعالیٰ کے انہی خاص بندوں میں مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر بھی شامل ہیں۔

ندا یاسر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر حجاب اور عبایہ میں ملبوس اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں حج کے لیے روانہ ہورہی ہوں، مجھے اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیے گا۔

ندا یاسر نے اپنے دوست احباب اور چاہنے والوں سے مزید کہا کہ اس مبارک موقع پر، میرا پیچھلا کہا سُنا معاف کیجیے گا۔

شوبز شخصیات اور مداح ندا یاسر کو حج کی ادائیگی کے لیے مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ندا یاسر کا اپنی زندگی کایہ پہلا حج ہے۔ وہ اس سے قبل عُمرے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔

lifestyle

Pakistani celebrity