Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

محسن نقوی ٹیم میں بڑی سرجری کے بیان سے پیچھے ہٹنے لگے

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے دوران کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں، چیئرمین پی سی بی
شائع 13 جون 2024 02:31pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارت سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری کے اپنے سخت مؤقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے قوم سے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے دوران کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں۔

واضح رہے کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی انتہائی مایوس کن شکست کے بعد محسن نقوی نے ٹیم میں بڑے پیمانے پر رد وبدل کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’بڑی سرجری ہوگی‘۔

اب محسن نقوی نے ایک نجی چینل کو انٹرویو میں اپنے مؤقف میں نرمی دکھائی ہے، انہوں نے کہا کہ ”مشاورت جاری ہے اور اس موڑ پر معاملے پر مزید بات کرنا مناسب نہیں ہے۔“

ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، چیئرمین پی سی بی

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے پی سی بی کے سربراہ نے قوم کو مشورہ دیا کہ وہ ”ٹورنامنٹ کے حتمی نتیجے کا انتظار کریں“ کیونکہ لیگ مرحلے میں ابھی میچ کھیلنا باقی ہیں۔

محسن نقوی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ٹیم کو فی الحال سپورٹ کی ضرورت ہے، اس بات پر اصرار کرتے ہوئے کہ موجودہ ٹیم کے ساتھ ٹورنامنٹ میں ”ہمیں آگے بڑھنا ہے“۔

بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ ہر کوئی ٹیم کے آگے بڑھنے کے لیے دعاگو ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں محسن نقوی نے ہندوستان کے خلاف پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے برقرار رکھا کہ ٹیم کی خراب کارکردگی کا اشارہ ہے کہ اسے ”بڑی سرجری“ کی ضرورت ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ”ایسا لگتا تھا کہ ایک چھوٹی سی سرجری کام کرے گی لیکن اس خراب کارکردگی کے بعد، مجھے اب یقین ہے کہ ایک بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔ قوم جلد ہی ایک بڑی تبدیلی دیکھے گی،“ نقوی نے کہا۔

کرکٹ ٹیم کی شکست پر عمران خان کا ’محسن نقوی‘ پر جوابی وار

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزید کہا کہ ’’ہندوستان کے خلاف شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی‘‘۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان کیسے پہنچ سکتا ہے؟

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ٹیم میں کیا ہو رہا ہے اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں۔

PCB

lahore

T20 World Cup

t20 cricket

ICC T20 World Cup

chairman pcb

mohsin naqvi

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

t20 world cup 2024

icc mens t20 world cup

pakistan team surgery