Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

عوامی رد عمل سے بچنے کیلئے بابراعظم کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ ’موخر‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی فیملیز کے ہمراہ وقت بتائیں گے
اپ ڈیٹ 18 جون 2024 06:51pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

ٹی 20 ورلڈ کپ میں جہاں پاکستان اب باہر ہو چکا ہے، وہیں اب قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی وطن واپس آنے والے ہیں تاہم کچھ سے متعلق دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے 5 کھلاڑی وطن واپس نہیں آ رہے بلکہ انہوں نے چند دن امریکا میں چھٹیاں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم، محمد عامر، حارث رؤف، شاداب خان، اعظم خان 22 جون کو امریکا سے روانہ ہوں گے، تاہم کپتان نہیں آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق محمد عامر پاکستان آنے کے بجائے برطانیہ جائیں گے جہاں وہ ڈیربیشئیر کاؤنٹی کرکٹ کلب کو جوائن کریں گے، جبکہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی میایمی سے پاکستان کے متعلقہ شہر پہنچیں گے۔

بابر اعظم نے غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ناقص کارکردگی کا ذمہ دار سب کو ٹھہرا دیا

جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری کرسٹین اپنے گھر کو نکل جائیں گے، جہاں وہ اپنی فیملی کے ہمراہ وقت گزاریں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست پر بابر کو ہٹانے کا فیصلہ، نیا کپتان کون ہوگا؟

رپورٹ کے مطابق پاکستان نہ آنے والے پانچوں کھلاڑی دوستوں اور فیملی کے ہمراہ وقت گزاریں گے۔ بابر اعظم سمیت پانچوں کھلاڑی فی الحال پاکستان نہیں آ رہے ہیں۔

babar azam

پاکستان

Mohammad Amir

Haris Rauf

America

ICC T20 World Cup

Azam Khan

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

imad waseem