Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

نواز شریف کی پارٹی قیادت کو سیاسی استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کرنے کی ہدایت

سابق وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو قومی ترقی یقینی بنانے کے لیے مل جل کر کام کرنے کی ہدایت کی۔
اپ ڈیٹ 24 جون 2024 10:55pm

مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس پارٹی کے صدر محمد نواز شریف کی صدارت میں منعقد ہوا۔ سینیر لیگی رہنما ماڈل ٹاون میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہوئے۔

ن لیگ کے اجلاس کے دوران مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ خان نے پاکستان پیپلز پارٹی سے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

علاوہ ازیں اجلاس کے شرکا کو دہشت گردی کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

سابق وزیرِ اعظم نے پارٹی قیادت کو سیاسی استحکام کے لیے کلیدی کردار پورے جوش و خروش سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔

نواز شریف نے کہا کہ قومی معیشت کی مکمل بحالی اور پوری قوم کی مجموعی ترقی یقینی بنانے کے لیے معاشی ترقی کے روڈ میپ کے مطابق مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

’آپریشن عزم استحکام‘ دراصل آپریشن عدم استحکام ثابت ہوگا، مولانا فضل الرحمان 80

ن لیگ کے اس اہم اجلاس میں اویس لغاری، سعد رفیق، پرویز رشید اور عرفان صدیقی سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

PML N MEETING

NAWAZ SHARIF PRESIDED OVER

RANA SANA BRIEFED

LEADERS TOLD TO WORK HARD