شاہ فیصل کالونی میں شادی کے گھر میں 75 لاکھ کی ڈکیتی

ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ضلعی ٹیکنکل ٹیم کو سونپ دیا گیا
شائع 27 جون 2024 11:05pm

کراچی شاہ فیصل کالونی تھانے کے قریب ڈاکووں نے شادی والا گھر لوٹ لیا دو سے زائد ملزمان اہل خانہ کو یرغمال بناکر 75 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان لوٹ کر لے گئے۔

فرار ہوتے ڈاکوؤں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، ایس ایس پی کورنگی نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

ایس ایس پی کورنگی نے ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی کو شوکاز نوٹس دے دیا ، ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ضلعی ٹیکنکل ٹیم کو سونپ دیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی توحید میمن کہتے ہیں کہ ڈی ایس پی شاہ فیصل اور ایس ایچ او ٹیکنکل ٹیم کے ساتھ مل کر ملزمان کا سراغ لگا لیں گے ۔

karachi

Karachi Police