لاہور میں نوجوان نے عشق میں ناکامی پر خود کشی کرلی

تین بچوں کی ماں نے شادی کا وعدہ کیا تھا مگر پھر مُکرگئی، دل برداشتہ ہوکر اسد نے کنپٹی پر گولی مارلی۔
شائع 10 جولائ 2024 01:28pm

لاہور کے ایک نوجوان نے عشق میں ناکامی پر مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔ پولیس کے بیان کے مطابق 26 سالہ اسد نے اپنی کنپٹی پر گولی مار لی۔

پولیس کے بیان کے مطابق چندرائے روڈ کا رہائشی اسد تین بچوں کی ماں سے عشق کرتا تھا۔ خاتون نے اسد سے شادی کا وعدہ کیا تھا مگر بعد میں وعدے سے پھرگئی اور شادی سے انکار کردیا۔

خاتون کے انکار سے اسد ایسا دل برداشتہ ہوا کہ کنپٹی پر گولی مار کر جان دے دی۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔ اسد پیٹرول پمپ پر سپروائزر کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔

lahore

YOUNMAN COMMITS SUICIDE

LOVED MOTHER OF THREE

SHOT HIMSELF