Aaj News

ہفتہ, ستمبر 14, 2024  
09 Rabi ul Awal 1446  

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں کینٹ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام

دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی سے بنوں کینٹ کی دیوار پر دھماکا کیا
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2024 11:04am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں کینٹ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صبح 4 بج کر 40 منٹ پر دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش کی۔ دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی سے بنوں کینٹ کی دیوارپردھماکا کیا۔

زرائع کے مطابق دہشت گردوں نے دھماکا خیز مواد کے پھٹنے کے فوراً بعد فائرنگ شروع کردی۔ سیکیورٹی فورسزکی بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کوایک جگہ محصورکیا گیا۔

دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بعض چھتیں بھی گرگئیں۔ فائرنگ کی زد میں آکر اور مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنے سے آٹھ افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

بنوں کے تھانہ صدر کے قریب نصب شدہ 10 کلو دھماکا خیز مواد برآمد

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا غیر معمولی تھا۔ اس کی آواز دور تک سُنی گئی۔ ذرائع کے کے مطابق بنوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بھی شہر کی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

BANNU CANTT

KOHATI GATE

BLAST AND FIRING

EIGHT WOUNDED