Aaj News

ہفتہ, ستمبر 14, 2024  
09 Rabi ul Awal 1446  

کراچی : نالے سے بوری بند 6 سالہ زندہ بچی برآمد، ملزم گرفتار

بچی کو تشدد کے بعد بوری میں بند کرکے پھینکا گیا تھا، پولیس
شائع 21 جولائ 2024 12:03am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی کے علاقےلانڈھی شیر پاؤ کالونی میں قبرستان کے قریب نالے سے بوری بند 6 سالہ زندہ بچی ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ بچی کو تشدد کے بعد بوری میں ڈال کر نالے میں پھینکا گیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی نے واقعے کا نوٹس لیا، جس کے بعد ملزم کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم جاوید ولد ممتاز نے بچی کو زیادتی کی نیت سے اٹھایا، ملزم نے بچی کے منہ پر مکا مارنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

زیادتی سے متعلق پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں، اس کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تصدیق ہو سکے گی، ملزم نے بچی کو بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دیا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

karachi

Child Abuse

Karachi Police