Aaj News

اتوار, اکتوبر 13, 2024  
09 Rabi Al-Akhar 1446  

کراچی میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال، نظام درہم برہم

لیاری میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، ملیر کینٹ میں گھر کی دیوار گرنے سے 6 بچے زخمی ہوگئے
شائع 05 اگست 2024 08:41am

کراچی میں وقفے قفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کہیں موسلادھار اور کہیں متعدل بارش سے سڑکیں زیر آب آگئیں، بارش کے بعد سیلابی صورتحال ہے، جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ کچھ علاقوں سے بجلی بھی غائب ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ ، شارعِ فیصل، طارق روڈ، ایئر پورٹ روڈ، ملیر ہالٹ، ملیر کینٹ، نارتھ ناظم آباد، کورنگی اور لانڈھی کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کے علاوہ ناظم آباد، نارتھ کراچی، نیو کراچی، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، گلشن حدید اور اطراف کے علاقوں میں کئی گھنٹوں سے رم جھم برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کہیں موسلادھار اور کہیں متعدل بارش سے سڑکیں زیر آب اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ کچھ علاقوں سے فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی بھی غائب ہے۔

ملک کے کون کون سے شہروں میں مزید بارش ہوسکتی ہے

محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہونے والی بارش کے اعداد و شمار بھی جاری کر دیے، سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 46 ملی میٹر اور سب سے کم نارتھ کراچی میں 4 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، اس کے علاوہ ملیر ہالٹ 29، قائد آباد 27 اور پی اے ایف فیصل بیس شاہراہ فیصل میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آئندہ 2 روز کے دوران بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں آج بھی مطلع جزوی ابر آلود ہے، شہر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں جبکہ کہیں کہیں پھوار ہونے سے موسم خواشگوار ہے لیکن بعض علاقوں میں حبس کی کیفیت بھی برقرار ہے۔

کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اگلے دو دنوں میں بارشوں کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کراچی ڈویژن میں آج سے 6 اگست تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے، یہ موسلا دھار بارشیں کراچی کے بیشترحصوں میں سیلابی صورتحال کا باعث بن سکتی ہیں۔

میئر کراچی کی سیوریج کی خراب صورتحال پر آخری وارننگ

ادھر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر قائد میں سیوریج کی خراب صورتحال پر سیوریج حکام کو آخری وارننگ دے دی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن میں ہنگامی اجلاس کے دوران سیوریج کی صورتحال پر اظہار برہمی کیا، اجلاس میں ایم ڈی واٹر کارپوریشن اور سی ای او اسد اللہ سمیت مختلف محکموں کے سربراہاں بھی موجود تھے۔

میئر کراچی کا سیوریج کی صورتحال پر اظہار برہمی، سیوریج حکام کو آخری وارننگ

میئر نے واٹر کارپوریشن کے محکمہ سیوریج کے افسران کی کارکردگی پرغصہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جگہ جگہ سیوریج کی شکایات ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہریوں کو اگر تکلیف ہوگی تو کام میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کروں گا۔

لیاری چاکیواڑہ

دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ تھانہ والی گلی میں مکان کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

جولائی کے مقابلے اگست میں زیادہ بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ملیرکینٹ

ادھر کراچی کے علاقے ملیرکینٹ کے قریب راشد گوٹھ میں گھر کی دیوار گرنے سے 6 بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی بچوں کی عمریں 3 سے 6 سال کے درمیان ہے۔

karachi

Murtaza Wahab

Met Office

Karachi Rain

rainy weather

Urban flooding

Rain prediction

mayor karachi