Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

بنگلہ دیش کا پاکستان سے تعلقات ازسرنو استوار کرنے کا فیصلہ، تجربہ کار ہائی کمشنر تعینات

پاکستان نے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین کی نامزدگی قبول کرلی
اپ ڈیٹ 07 اگست 2024 03:52pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلادیش کے اندر تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بنگلہ دیش نے پاکستان سے تعلقات از سرنو استوار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تجربہ کار کمشنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین کی نامزدگی قبول کرلی۔ ذرائع کے مطابق اقبال حسین جلد پاکستان پہنچ کر سفارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے بنگلادیش میں فوج، پولیس اور دیگر انتظامی اداروں میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ متعدد عہدیدار خود ہی استعفیٰ دیکر گھر چلے گئے۔

ملک کے اٹارنی جنرل اے ایم امین الدین، سرکاری بینک کے ڈپٹی گورنرز نے اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت کرلی۔ ڈپٹی گورنر کو حسینہ واجد کے قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں بھارت نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں اپنے ہائی کمیشن سے غیر ضروری عملہ واپس بلالیا ہے۔ سفارت کار ڈھاکہ ہی میں ہیں۔

پاکستان

Sheikh Hasina Wajid

bangladesh clash

بنگلہ دیش میں ہنگامے

SHEKH HASEENA