Aaj News

جمعرات, اکتوبر 03, 2024  
29 Rabi ul Awal 1446  

فلپائن میں پہلے بین الاقوامی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں پاکستانی طلبا کا شاندار کارنامہ

ٹیم نے چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے، ترجمان اٹامک انرجی کمیشن
شائع 07 اگست 2024 08:58pm

فلپائن میں پہلے بین الاقوامی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں پاکستانی طلبا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ٹیم نے چاندی اور کانسی کے تمغے اپنے نام کر لئے۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے فلپائن میں منعقد ہونے والے پہلے بین الاقوامی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں چاندی اور کانسی کے تمغے جیت لیے ہیں۔

ترجمان شاہد ریاض خان نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم میں سلیمان نعمان اور سبحان کاشف نے سلور میڈل حاصل کیا جبکہ احبان اعوان اور قاسم سلام نے کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی طلباء کی ٹیم کی تربیت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی پی آئی ای اے ایس یونیورسٹی میں کی گئی۔ کہ جیتنے والے طالب علموں کا تعلق کراچی گرامر اسکول، لاہور گرامر اسکول اور صدیق پبلک اسکول راولپنڈی سے ہے۔

Philippines

Pakistani Students