سائنسدانوں نے بچپن کی نابینائی کا حل تلاش کرلیا

دنیا بھر میں ایک لاکھ سے بھی کم افراد کو لاحق بیماری کیلئے جین تھیراپی کے حوصلہ افزا نتائج
شائع 07 ستمبر 2024 05:13pm

ماہرین نے بتایا ہے کہ موروثی بیماری سے بچپن میں زائل ہو جانے والی بینائی کو بحال کیا جاسکتا ہے۔ ایسا جین تھیراپی کی مدد سے ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ لیبر کانجینیٹل ایموروسز نامی موروثی بیماری کے باعث کبھی کبھی بچپن میں بینائی زائل ہو جاتی ہے۔ یہ بیماری خاصی کم پائی جاتی ہے۔

دنیا بھر میں یہ بیماری ایک لاکھ سے بھی کم افراد کو لاحق ہوئی ہے۔ GUCY2D نامی نامی جین کی خرابی سے اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔

امریکی کی پنسلوانیا یونیورسٹی کے ماہرین نے بچوں کو بڑوں میں قرنیے کے نیچے انجیکشن لگائے ہیں جو نئی جین تھیراپی پر مبنی ہے۔ اس سے نتائج بہت حوصلہ افزا رہے ہیں۔

متعلقہ تحقیقی مقالے کے مصنف آرٹر سیڈیشیان کہتے ہیں کہ نئی تحقیق بہت حوصلہ افزا ہے اور اس کے نتیجے میں بینائی سے محروم ہو جانے والے دوبارہ اِس دنیا کو دیکھنے کے قابل ہوسکیں گے۔

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ جین تھیراپی سے عمومی حالت میں بصارت کے ضیاع کا علاج بھی وضع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو اس دنیا کی رونقیں دیکھنے یا دوبارہ دیکھنے کے قابل بنایا جاسکے۔

EYESIGHT

DAMAGED VISION

GENE THERAPY

LEBER CONGENITAL AMAUROSIS

RARE AILMENT