Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

قلات : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسزکےخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2024 09:19pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں 6 اور7 ستمبر کی رات آپریشن کیا۔ مؤثر انداز میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسزکےخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

مہمند میں فرنٹیئرکور ہیڈکوارٹرز پر دوسرے روز بھی حملہ، چار دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔

مسلح افواج کو سیاسی گفتگو سے دور رکھا جائے: آئی ایس پی آر

وزیرِاعظم کی قلات میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسزکی تعریف

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے پیشہ وارانہ مہارت سے دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

انھوں نے کہا کہ پاک سر زمین سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر افسران و جوانوں پر مجھ سمیت پوری قوم کو فخر ہے۔

بلوچستان

security forces operation

Balochistan law and order situation