ذہنی معذور خاتون نے مبینہ طور پر آٹھ سالہ بچے کو نالے میں پھینک دیا

بچے کو ڈوبے ہوئے تین گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا، علاقہ مکین
شائع 11 ستمبر 2024 12:00am

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں ذہنی معذور خاتون نے مبینہ طور پر آٹھ سالہ بچے کو نالے میں پھینک دیا، بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں کا آپریشن جاری ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق بچے کو ڈوبے ہوئے تین گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ذہنی معذور خاتون نے بچے کو مبینہ طور پر نالے میں پھینکا۔

karachi

Child Drown