Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ہوائی جہاز کی سب سے آرام دہ سیٹ جس کا فائدہ کم ہی لوگ جانتے ہیں

ایک مسافر نے اس حوالے سے دعویٰ کیا، رپورٹ
شائع 12 ستمبر 2024 11:35am

ہوائی جہاز میں سوار ہونے والے مسافروں کے لیے کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کا انہیں علم ہی نہیں ہوتا۔

جیسا کہ طیارے میں سوار ہونے کے لیے لوگ بہترین نشست کا انتخاب کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنی سیٹ سے مطمئن نہیں ہوپاتے۔

مگر ایک مسافر نے حال ہی میں دریافت کیا کہ جہاز میں بیٹھنے کے لیے سب سے آرام دہ نشت کونسی ہوسکتی ہے؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق جان برفیٹ نامی مسافر نے مشورہ دیا کہ طیارے میں سب سے خراب نشست ہی مسافر کیلئے بہترین سیٹ ہے۔

جان برفٹ کے مطابق سفر کے دوران ہوئی جہاز میں سب سے اچھی سیٹ ٹوئلٹ کے پاس والی سیٹ ہے۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے جان نے ایک سوشل پلیٹ فارم پر لکھا ٹوئلٹ کے قریب والی سیٹ سب کو ناگوار لگتی ہے مگر حقیقت میں وہ سب سے آرام دہ سیٹ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ پرواز کے دوران مسلسل میری سیٹ کے پیچھے مسافر کی لاتیں لگتی رہیں جسے میں نے برداشت کیا اور پھر فیصلہ کیا کہ آئندہ کبھی ایسی سیٹ پر نہیں بیٹھوں گا۔

واش روم کے پاس موجود سیٹ سے متعلق جان برفٹ نے مزید دعویٰ کیا کہ سفر کے آخر میں وہ باتھ روم گئے تو ان کی نظر بیت الخلا کے ساتھ والی نشست پر پڑی اور انہیں احساس ہوا کہ اس سیٹ کے پیچھے دیوار کے سوا کچھ نہیں۔ اگر وہ یہاں بیٹھ جاتا تو کوئی بھی ان کی پیٹھ میں دوبارہ لات نہیں مار سکتا تھا۔

revealed

airplane

seat

best seat