Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے گیری کرسٹن، ڈیوڈ ریڈ فیصل آباد پہنچ گئے

سلیکٹرز محمد یوسف اور اسد شفیق سے ملاقات کی جس میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا۔
شائع 14 ستمبر 2024 02:39am

چیمپئینز ون ڈے کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ فیصل آباد پہنچ گئے.

گیری کرسٹن اورڈیوڈ ریڈ نے فیصل آباد میں اسٹالینز اور لائنز کا چیمپئینز کپ کا میچ بھی دیکھا. گیری کرسٹن اور ڈیوڈ ریڈ نے سلیکٹرز محمد یوسف اور اسد شفیق سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

گیری کرسٹن چیمپئنز ون ڈے کپ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیں گے جبکہ گیری کرسٹن، ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور ڈیوڈ ریڈ 23 سمتبر کو لاہور میں کنیکشن کیمپ میں شرکت کریں گے۔

gary kirsten

WHITE BALL COACH

DAVID REED

MENTAL PERFORMANCE COACH