Aaj News

ہفتہ, نومبر 09, 2024  
06 Jumada Al-Awwal 1446  

فلسطین اور لبنان کے بعد اسرائیل کی نگاہیں ترکیہ پر ہوں گی، رجب طیب اردوان

جس طرح ہٹلر کو روکا گیا تھا نیتن یاہو کو بھی اسی طرح روکا جائے گا، اردوان
شائع 01 اکتوبر 2024 11:48pm

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے منگل کو لبنان میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کی مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ”مزید وقت ضائع کیے بغیر“ اسرائیل کو روکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور لبنان کے بعد اسرائیل کا نگاہیں ترکیہ پر ہوں گی۔

اردوان نے منگل کو ترک پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’تمام ریاستی اور بین الاقوامی تنظیموں، خاص طور پر اقوام متحدہ کو مزید وقت ضائع کیے بغیر اسرائیل کو روکنا چاہیے۔‘

اسرائیل اپنے ’دفاع اور جوابی کارروائی‘ کے لیے تیار ہے، ایران اپنا نیوکلئیر پروگرام ختم ہی سمجھے، اسرائیلی فوج

ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں جو دہشت گردی اور نسل کشی کی تھی وہ لبنان تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسے نہ روکا گیا تو اسرائیلی قیادت اپنی نظریں ترکیہ پر ڈال دے گی۔

اردوان نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا نازی جرمنی کے ایڈولف سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کھلے دل سے کہتا ہوں کہ اسرائیلی قیادت جو وعدہ شدہ سرزمین کے فریب اور ہٹلر کی طرح خالص مذہبی جنون کے ساتھ کام کرتی ہے، فلسطین اور لبنان کے بعد ہماری سرزمین پر اپنی نگاہیں جمائے گی۔‘

اسرائیل جواب میں ایرانی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا، الجزیرہ

انہوں نے کہا کہ جس طرح ہٹلر کو روکا گیا تھا نیتن یاہو کو بھی اسی طرح روکا جائے گا۔

Recep Tayyip Erdogan