اسرائیل اپنے ’دفاع اور جوابی کارروائی‘ کے لیے تیار ہے، ایران اپنا نیوکلئیر پروگرام ختم ہی سمجھے، اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے ایرانی حملے کے اختتام کی اطلاع دیتے ہوئے اپنے شہریوں کو شیلٹرز سے باہر آںے کی اجازت دے دی ہے۔
ڈینئیل ہگاری نے ایرانی حملے کے بعد ٹیلی ویژن پر آخر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج ’دفاع اور جوابی کارروائی کے لیے پوری طرح تیار ہے‘۔
انہوں اس بات پر زور دیا کہ جواب صحیح وقت پر دیا جائے گا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ذرائع نے کہا ہے کہ ایران اب اپنا نیوکلئیر پروگرام ختم ہی سمجھے۔
خیال رہے کہ منگل کی رات ایران نے مبینہ طور پر اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل داغے ہیں، درجنوں میزائل اسرائیل کے مختلف علاقوں میں گرے اور کئی میزائل نگیو اسرائیل کے نیوکلیئر پاور اسٹیشن کے قریب گرے، جس کے بعد کئی مقامات پر ہلاکتوں اور عمارتیں تباہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔
اس دوران اسرائیلی شہری گھروں کو چھوڑ کر پناہ گاہوں میں چھپ گئے۔