Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد پولیس کا افسرگھرکے سامنے قتل

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2024 10:39am

اسلام آباد پولیس کا افسرگھرکے سامنے قتل کردیا گیا، سب انسپکٹر حیدرعلی شاہ پرجھنگی سیداں میں گاڑی پارک کرنے کے دوران نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سب انسپکٹرحیدرعلی شاہ کے قتل کا واقعہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے جھنگی سیداں میں پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان تعاقب کرتے ہوئے گلی تک آئے۔

سب انسپکٹرنے جیسے ہی گاڑی اپنے گھرکے سامنے پارک کی۔ سفید رنگ کی گاڑی میں سوارملزمان نے فائرنگ کردی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوگوارخاندان سے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو فوری طورپرقانون کی گرفت میں لایا جائے۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے بھی ملزمان کی گرفتاری کےلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے احکامات دے دیئے۔۔ پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

firing

اسلام آباد

death

police