Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب میں موجود 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک

پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ 7 سال کے لیے بلاک کیے گیے
شائع 28 اکتوبر 2024 09:29pm

حکومت پاکستان نے سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیئے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے قید 4 ہزار پاکستانی شہریوں کو بھیک مانگنے اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کر رکھا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ان پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ 7 سال کے لیے بلاک کیے گیے ہیں۔ جبکہ سعودی عرب میں گرفتار 60 فیصد سے زائد شہریوں کا تعلق صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ہے۔

حکام کی جانب سے گرفتار افراد کو پاکستان واپس آنے کے لیے ایمرجنسی سفری دستاویزات جاری کیے جا رہے ہیں۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شہریوں کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کرنے کا آپریشن جلد شروع کیا جائے گا۔ اور پاکستان پہنچنے پر ان ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔