Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: گٹکے کیلئے چھاپے مارنے والی ٹیم کی لیڈی کانسٹیبلز نے گھر سے 25 لاکھ روپے چرا لئے

چھاپہ مار ٹیم کو راستے میں ہی روک کر تلاشی لی گئی تو خواتین کانسٹیبل گھبرا گئیں
شائع 17 نومبر 2024 06:39pm

سندھ پولیس کی بااخیتار ٹاسک فورس کا بڑا کارنامہ سامنے آیا ہے، اورنگی ٹاؤن کے گھر میں گٹکے کی اطلاع پرچھاپے کے دوران 25 لاکھ روپے چوری کر لئےگئے، چوری ٹیم میں موجود تین لیڈی کانسٹیبلز کی جانب سے کی گئی ۔

ترجمان پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز ڈی ایس پی عابد فضل کی سربراہی میں اورنگی ٹاؤن سیکٹر 12 کے گھر میں گٹکے برآمدگی کیلئے چھاپہ مارا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ چھاپے کے دوران گھر سے ڈھائی من گٹکا اور سامان برآمد کرکے دوملزمان کو گرفتار کیا گیا، مقدمہ درج کرانے کے بعد ٹاسک فورس واپس چلی گئی۔

کراچی: پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے دو غیرملکیوں کو لوٹ لیا

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ اس دوران گھر کے مکین تھانے پہنچے اور بھاری رقم چوری ہونے کا بتایا،اطلاع ملتے ہی ٹاسک فورس کو فوری طور پر روک دیا گیا۔

پولیس کےمطابق تلاشی لینے پرخاتون کانسٹیبل سے 16 لاکھ روپے ، 900 ریال اور 205 درہم برآمد ہوئے، باقی کانسٹیبلز نے پکڑے جانے کے خوف سے رقم پھینک دی۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ معاملہ فوری طور پر ڈی آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی کے نوٹس میں لایا گیا ، ڈی ایس پی عابد فضل نے ابتدائی رپورٹ حکام کو ارسال کردی ۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا لیڈی کانسٹیبلز مائرہ ، ارم اور شازیہ کو معطل کرتے ہوئے ڈی ایس پی کمپلین ملیرکو فوری طور پر انکوائری افسر مقررکیا گیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق چھاپہ مارکارروائی کے دوران دو خواتین اہلکار نے رقم چراکر آپس میں رقم تقسیم کر لی جبکہ تیسری اہلکارمعاملے پرخاموش رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرین کی شکایت پر ہیڈ کانسٹیبل شازیہ،ارم اور مائرہ سے تفیش کی گئی اور خواتین اہلکاروں کو برطرف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوسف عرف نونیا نے گرفتاری کے بعد بیان میں گٹگا فروخت کا انکشاف کیا تھا جس پر پولیس نےچھاپہ مارتے ہوئے 200 کلوگٹکا برآمد کیا تھا۔

ڈی ایس پی کی اپنی رپورٹ میں چند پولیس اہلکاروں کے نام بھی لئے ہیں جو گٹکے کے اڈے سے ہفتہ وار پیسے لیتے ہیں، واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

Sindh Police

Orangi Town

task forse

lady constables