Aaj News

جمعہ, دسمبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

گزشتہ چار برس میں قرآن پاک کے 26 سپارے لکھ چکے ہیں

ساٹھ سال کی اس عمر میں قرآن پاک کو لکھنا اور ہر آیت کو لفظ با لفظ بغور احتیاط سے لکھنا خدا داد صلاحیتوں کا نتیجہ ہے
شائع 29 نومبر 2024 03:41pm
A sixty-year-old man is busy copying the Holy Quran with his hands - Aaj News

پنوعاقل کے ساٹھ سالہ بزرگ جلد ساز ہاتھوں سے قرآن پاک کی کتابت میں مصروف، چارسال میں چھبیس پارے لکھ دئیے۔

ساٹھ سال کی اس عمر میں قرآن پاک کو لکھنا اور ہر آیت کو لفظ با لفظ بغور احتیاط سے لکھنا خدا داد صلاحیتوں کا نتیجہ ہے کہ قرآن پاک کو ہاتھ سے ڈیزائن کرنا یقیناً ایک اعلیٰ درجے کا ہنر ہے۔ جو اللہ تعالی خوش نصیبوں کو ہی عطاء کرتا ہے،یہ ہیں وادی سندھ پنو عاقل کے بزرگ محمد امین جو کہ پچھلے چار سالوں سے قرآن پاک کے 26 پارے لکھ چکے ہیں۔

بزرگ محمد امین کہتے ہیں کہ انہوں نے گزشتہ چار سالوں میں قرآن پاک کے 26 سپارے لکھ چکے ہیں جو کہ بہت جلد اپنے اختتام پر ہے۔

محمد امین ویسے تو پیشہ کے لحاظ سے جلد ساز ہیں جو کہ دن کے ٹائم اپنے گزر بسر کے لیے جلد سازی کا کام کرتے ہیں۔ اور دن ڈھلتے ہی قرآن پاک لکھنے کی لگن میں نیند کو کوسوں دوور سلا کر تہجد تک قرآن پاک لکھتے رہتے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللّه جلد ہی قرآن کریم کا نسخہ اپنی زندگی میں مکمل لکھ لیں گے،حکومت وقت کو چاہیے کہ ان کی مالی معاونت کریں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

پاکستان