Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ: ہر آئینی بینچ میں 50 کیسز سماعت کیلئے پیش کرنے کی ہدایت

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے آئینی بینچز کے لیے سرکلر جاری کردیا
شائع 29 نومبر 2024 06:59pm

سندھ ہائیکورٹ نے آئینی بینچز کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ہر آئینی بینچ میں 50 کیسز سماعت کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پرنسپل سیٹ کراچی میں ٹیکس ، کسٹم، سروس، لیبر اور ایس بی سی اے معاملات کے 10، 10 کیسز روزانہ پیش کیے جائیں گے۔

سکھر ، حیدرآباد، لاڑکانہ اور میر پور خاص سرکٹ بینچز میں آئینی بینچز کے روبرو 50 کیسز روانہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کی صحافی شاکر اعوان کو پیر تک پیش کرنے کی ہدایت

سرکٹ بینچز میں ٹیکس اور کسٹم کیسز نہ ہونے کے باعث دیگر شعبوں کے کیسز سماعت کے لئے مقرر کیے جائیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے متعلقہ افسران کو مختلف شعبوں کے روزانہ 10 کیسز بھیجنے کی ہدایت کردی۔ اس حوالے سے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ سہیل لغاری نے سرکلر جاری کردیا ہے۔

sindh

Sindh High Court