نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتار ٹرک پل سے نیچے جا گرا

حادثہ ماڑی پور سے مائی کولاچی جانے والے راستے پر پیش آیا، ڈرائیور معمولی زخمی
اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2024 11:12pm

نیٹی جیٹی پل پر تیزرفتارٹرک پل سے نیچے جا گرا، ٹرک ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نیٹی جیٹی پر خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، تیز رفتار ٹرک پل سے نیچے جا گرا، پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، ٹرک ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے، جسے ریسکیو عملے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ ماڑی پور سے مائی کولاچی جانے والے راستے پر پیش آیا، جائے وقوعہ سے پرٹرک کو ہٹانے کے لئے لفٹر کو طلب کرلیا گیا۔

karachi

Road Accident