Aaj News

ہفتہ, جنوری 25, 2025  
25 Rajab 1446  

معروف شاعر مشتاق شفائی لنڈا بازار میں بیٹھنے پر مجبور کیوں؟

نور جہاں اور ناہید اختر سمیت بیشتر اہم شخصیات کی گڈ بکس میں رہنے کے باوجود مشتاق شفائی آج پریشان حال ہیں
شائع 08 جنوری 2025 01:00pm
Poet in Landa Bazaar: Mushtaq Shifai’s painful journey - Aaj News

پاکستانی موسیقار، گلوکار اور شعرا نے دنیا بھر میں مقام حاصل کیا ہے، لیکن کامیابیوں اور کامرانیوں کے باوجود کچھ آرٹسٹ کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ برصغیر کے ایسے ہی معروف شاعر مشتاق شفائی لنڈا بازار میں گرم ملبوسات بیچنے پر مجبور ہیں۔

گرم ملبوسات گاہکوں کو دکھاتے معروف شاعر مشتاق شفائی نے ایک دور میں بیشتر فلمی ایوارڈز حاصل کیے اور اب لاہور کے نولکھا لنڈا بازار میں پرانے کوٹ، جیکٹس اور پینٹس کی دوکان چلاتے ہیں۔

لیکن اُس گزرے حسین دور کی یادیں آج بھی ان کے دل و دماغ میں تازہ ہیں۔

ملکہ ترنم نور جہاں اور ناہید اختر سمیت بیشتر اہم شخصیات کی گڈ بکس میں رہنے کے باوجود مشتاق شفائی آج پریشان حال ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کرائے کے گھر میں رہتا ہوں حکومت میری مدد کرے۔

مشہور شاعر مشتاق شفائی نے دو ہزار سے زائد فلمی گانے لکھے اور پانچ ایوارڈ بھی حاصل کیے۔

Mushtaq Shifai